استخراج ہلامہ

(Gel isolation سے رجوع مکرر)


استخراج ہلامہ سالماتی حیاتیات کی ایک اہم طرز (ٹیکنیک) ہے۔ استخراج کے معنی نکالنے کے ہیں اور ہلامہ کے معنی جیل کے، گویا عام الفاظ میں اس کا مفہوم ہے جیل سے نکالنا۔ اس کو انگریزی میں Gel extraction یا جیل آئسولیشن بھی کہتے ہیں۔ اس کو ھلامہ برقی رحلان کے بعد اگاروز ھلامہ یعنی agarose gel سے ڈی این اے کو نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

  • اس عمل میں UV شعاعوں کو جیل سے گزارا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں موجود ڈی این اے کا بند (band) باآسانی نظر آجاتا ہے۔ ہوتا اصل میں کچھ یوں ہے کہ، اگاروز جیل بناتے وقت اس میں ایتھیڈ ئم برومائڈ شامل کر دیا جاتا ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ الٹرا وائلیٹ شعاعوں (UV) میں منور ہوجاتا ہے۔
  • یہ ایتھیڈ ئم برومائڈ برقی رحلان کے دوران ڈی این اے کے ساتھ پیوست ہوجاتا ہے اور اس طرح ڈی این اے کے بند (band) کو دیکھا جا سکتا ہے۔
  • اب اس ڈی این اے کے بند کو ھلامہ (gel) میں سے چاقو کی مدد سے کاٹ کر نکال لیا جاتا ہے اور ایک تجزیاتی نلی میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔
  • اب اس نلی یا ٹیوب میں جیل کو حل کرنے والا محلول شامل کیا جاتا ہے اور اس کو 36 درجہ تک گرم کر کے جیل کو گھلا دیا جاتا ہے
  • پھر اس کو سنٹری فیوج کی مدد سے چھانا جاتا ہے جس کی وجہ سے محلول فلٹر سے گذر کر الگ ہوجاتا ہے اور ڈی این اے فلٹر پر رہ جاتا ہے
  • آخری مرحہ میں ٹیوب کے فلٹر پر استخراجی محلول ڈال کر ایک بار پھر سنٹری فیوج کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ڈی این اے اس محلول کے ساتھ شامل ہوکر نکل آتا ہے۔