وراثی ترمیمشدہ جاندار

(Genetically modified orgamisms سے رجوع مکرر)

ابتداء میں دو اہم الفاظ کی وضاحت اور انکے مفہوم کا فرق

  • وراثی امراض = Genetic diseases : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص ، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) بھی ہو سکتا ہے اور بعداز پیدائش یعنی حصولی (acquired) بھی۔
  • وراثتی امراض = Hereditary diseases : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص ، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) ہوتا ہے اور اسی لیۓ انکو پیدائشی امراض بھی کہتے ہیں۔

تعریف

ترمیم

وراثی ترمیم شدہ جاندار (genetically modified organism) ایک ایسے جاندار کو کہا جاتا ہے جس کا وراثی مادہ (genetic material) انسانی کاوش یا تحقیقی دخل اندازی کے طور پر تبدیل ہو چکا ہو یا کیا جاچکا ہو۔ DNA میں کی جانے والی ایسی ترامیم دنیا بھر میں انسانی، مذہبی و اخلاقی مباحثوں کا شکار ہیں کہ ان سے جہاں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں اخلاقیات، وراثت و جائداد اور قانون سے مطالق مختلف اقسام کے انفرادی و اجتماعی معاملات بھی جنم لے رہے ہیں۔