لفظ جہاز کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے: جہاز (ضد ابہام)

حوامہ یا منڈلاتا جہاز (hovercraft)، ایک ایسا جہاز جو کسی بھی ہموار سطح پر سفر کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ جہاز اعلیٰ دباؤ، آہستہ چلنے والی اور نیچے کی طرف سطح کے خلاف مقذوف (ejected) ہوا کے مسند (cushion) سے سہارا شدہ (supported) ہوتا ہے اور اِسی لیے اِس کو ہوامسند ناقل بھی کہا جاتا ہے۔

تسمیات

ترمیم

حوامہ کا لفظ، حام سے بنا ہے جس کے معنی ہیں ہوا میں معلّق ہونا یا منڈلانا۔

تعارف

ترمیم

ہوورکرافٹ مثالی قسم کی کشتی ہیں کیونکہ یہ پانی سے نکل کر براہ راست خشکی پہ بھی حرکت کرسکتے ہیں۔ ایک ہوورکرافٹ کی رفتار ١٢٠ کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جو کسی بھی بحری جہاز سے زیادہ ہے۔ البتہ ہوورکرافٹ طوفانی موسم میں توازن کھو بیٹھتا ہے۔ چنانچہ یہ پرسکون پانیوں کی سواری ہے۔

فائل:Hovercraft.JPG
ایک برطانوی ہوورکرافٹ

حوامات کیسے حرکت کرتے ہیں

ترمیم

یہ پہیّوں کی بجائے ہوا سے بھرے تھیلے پر نصب ہوتی ہے جو ربڑ سے بنا ہوتا ہے۔ اور ڈیڑھ میٹر تک ہوتا ہے۔ ہوورکرافٹ اسی کشن کی مدد سے چلتا ہے۔ یہ کشن، تھیلا یا گدا رگڑ یعنی فرکشن کو کم کرتا ہے۔ اس کی گہرائی اڑھائی میٹر تک ہوتی ہے۔ اس تھیلے میں طاقتور پنکھوں سے ہوا بھری جاتی ہے جو ربڑ سکرٹ کے اندر دیواروں کے ساتھ لگے ہوتے ہیں اور ہوا کو نیچے کی طرف دھکیلتے ہیں۔ عرشے پر لگے چپو یا پراپلر ہوورکرافٹ کو آگے کی طرف دھکیلتے ہیں۔ ایک گیس ٹربائن انجن پنکھوں اور پراپلرز کو مطلوبہ توانائی مہیا کرتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم