تسمیۂ عالمی اتحاد برائے خالص و نفاذی کیمیاء
(IUPAC nomenclature سے رجوع مکرر)
تسمیۂ بین الاقوامی اتحاد برائے خالص و نفاذی کیمیا، کو انگریزی میں International Union of Pure and Applied Chemistry nomenclature کہا جاتا ہے اور اس کو مختصراً، آیوپاک تسمیہ (IUPAC nonenclature) کہتے ہیں۔ یہ اصل میں کیمیائی مرکبات کو نام دینے اور عمومی طور پر ان کی علم کیمیاء میں وضاحت پیش کرنے کا ایک نظام ہے۔ اس نظام کی تشکیل اور اس کی تائید اور اس کو حاصل حسن توجہ تمام کی تمام ایک ادارے کی مرہون منت ہے جس کو بین الاقوامی اتحاد برائے خالص و نفاذی کیمیاء (International Union of Pure and Applied Chemistry) کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کو IUPAC کے اختصار سے بھی پکارا جاتا ہے