انٹرنیٹ خدمت فراہم کنندہ
انٹرنیٹ خدمت فراہم کنندہ (internet service provider) کو بعض اوقات انٹرنیٹی رسائی منعم (internet access provider / IAP) بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا ادارہ ہوتا ہے کہ جو انٹرنیٹ استعمال کرنے کے خواہش مند صارفین کو اس ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ انگریزی میں اس کو اختصار کے ساتھ ISP بھی کہا جاتا ہے اور اردو میں اس نام کی وجہ تسمیہ یوں ہوئی کہ ؛ جال بَین یعنی انٹرنیٹ کو خدمت سے ملایا گیا اور یہ انٹرنیٹ خدمت مہیا یا فراہم کرنے والا یعنی provider یا فراہم کنندہ، منعم کہلایا۔ یہاں منعم کا انتخاب دو وجوہات کی بنیاد کیا گیا، اول کہ یہ ایک یک لفظی اصطلاح ہے برعکس مہیا کنندہ یا فراہم کنندہ کے اور دوم عرض کہ یہ کوئی نیا گھڑا ہوا لفظ بھی ہرگز نہیں اور اردو لغات میں دستیاب ہے۔ بات کو آسان فہم کرنے اور اس لفظ منعم کی اجنبیت دور کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ یہ لفظ نعم سے بنا ہے اور اردو میں اسی سے نعمت بھی بنایا جاتا ہے ؛ گویا منعم کا مفہم نعمت دینے والے (فراہم کرنے والے) کا بنتا ہے اور اسی دینے والے کے مفہوم میں وسعت دے کر اس کو فراہم کنندہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔