اقفار
(Ischemia سے رجوع مکرر)
طب میں اقفار (Ischemia) سے مراد خون کی فراھمی میں اقتطاع یعنی restriction کی ہوتی ہے یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ اگر جسم کے کسی حصے کو خون لے کر جانے والی رگوں میں کوئی رکاوٹ آجائے تو ایسی صورت میں اس حصے کو خون کی فراھمی منقطع ہوجاتی ہے اور اقفار کی صورت حال پیدا ہوتی ہے۔ اس خون کی فراھمی میں اقتطاع کی وجہ سے دل میں خانقہ (angina) اور / یا احتشاء عضل قلب (myocardial infarction) جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے تاجی متلازمۂ حاد (acute coronary syndrome) کی مانند حاد (acute) بھی ہو سکتے ہیں اور یا پھر خانقہ کے ثباتی خانقہ (stable angina) ہونے کی صورت میں مزمن (chronic) بھی ہو سکتے ہیں۔