جاناتھن بینکس (جاسوس)

(Jonathan Banks (CIA) سے رجوع مکرر)

جانتھن بینکس (jonathan banks) امریکی سی آئی اے کا کارندہ ہے۔ دسمبر 2010ء میں پاکستان میں خفیہ طور پر مقیم تھا اور امریکیوں کا پاکستان میں پردہ دار سردار بتایا جاتا تھا۔ اواخر 2010ء میں پاکستانی فرد جن کے لواحقین امریکی حملوں میں جان بحق ہوئے تھے کی طرف سے عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا جس میں اس کا نام بطور ملزم لیا گیا۔ اس کا نام اخبارات میں چھپنے کے بعد امریکیوں نے فوراً اسے پاکستان سے امریکا بلا لیا۔[1][2] اس کے باوجود امریکی، کینڈائی اور اے پی نے اس کا نام شائع نہیں کیا۔[3]

  1. گارجین، 17 دسمبر 2010ء، "CIA chief in Pakistan leaves after drone trial blows his cover"
  2. عالمی اشتراکی موقع، 18 دسمبر 2010ء، "US drones slaughter 54 in Pakistan"
  3. ٹورنٹو سٹار، 17 دسمبر 2010ء، "CIA station chief pulled from Islamabad for safety reasons"