جول فی مول
(Joule per mole سے رجوع مکرر)
جول فی مول ایک اکائی مادے کے لیے استعمال ہونے والی توانائی کی بین الاقوامی اکائی ہے۔ توانائی کی پیمائش جول میں کی جاتی ہے جبکہ مادے کو مول میں ناپا جاتا ہے۔ اسے انگریزی میں J/mol یا J·mol-1 سے ظاہر کیا جاتا ہے جبکہ اردو میں اس لے لیے اختصار جول/مول استعمال ہوتا ہے۔ کلوجول/مول اسی سے اخذ کردہ ایک اکائی ہے۔
اس اکائی کو استعمال کرنے والی طبعی مقداروں کا تعلق عموماً مادے کی ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیلی یا کیمیائی تعاملات میں استعمال ہونے والی توانائی سے ہے۔ چونکہ عام طور پر ایسے تعاملات میں توانائی کی بڑی مقداریں استعمال یا خارج ہوتی ہیں اس لیے سہولت کے پیش نظر انھیں کلوجول فی مول میں ظاہر کیا جاتا ہے۔
متبادلات
ترمیم- 1 کلوجول/مول = 1000 جول/مول
- 1 کلوجول/مول = 0.239 کلوکیلوری/مول