مہتمم کتب خانہ

(Librarianship سے رجوع مکرر)

مہتمم کتب خانہ یا امین المکتبہ (librarian) کو امینِ مکتبہ بھی کہا جاتا ہے اور اس سے مراد دراصل ایک ایسی شخصیت کی ہوتی ہے کہ جو مکتبہ یا کتب خانے میں اطلاعاتی پیشہ ور کی حیثیت سے فرائض انجام دیتا / دیتی ہو۔ اور مکتبہ سے مراد ایک ایسے نظام کی ہوتی ہے کہ جہاں طالب اشخاص کو اطلاعات بہم پہنچانے کی ادارت و منظمہ موجود ہو۔ اس کے علاوہ یہی اصطلاح ایسے پیشہ وروں کے ليے بھی مستعمل ہے کہ جو کسی ایک مکتبہ یا مکتبوں کے درمیان، کتب کی تحصیل و تجمیع سے منسلک ہوں۔