سرطان جگر
(Liver cancer سے رجوع مکرر)
جگر کا سرطان (انگریزی: Liver cancer) ایسے سرطان کو کہا جاتا ہے کہ جو جگر کے خلیات اور نسیجات میں ہی پیدا ہوا ہو، طبی لحاظ سے اس کا درست نام اولی سرطان جگر ہے جس کو انگریزی میں primary liver cancer کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ سرطان کی (اسکی قسم کے اعتبار سے) فطرت ہے کہ وہ جسم کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں سرایت کرجاتا ہے یا پھیل جاتا ہے لہذا اگر کوئی سرطان جگر کے علاوہ جسم کے کسی دوسرے حصے مثلا پستانوں یا آنتوں میں پیدا ہوا ہو اور پھیل کر جگر تک آگیا ہو تو اس کو ثانوی سرطان جگر کہا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر سرطان جگر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |