انقسامیہ مفاعل لحمیاتی حرمرہ

(MAPK سے رجوع مکرر)

انقسامیہ مفاعل لحمیاتی حرمرہ دراصل ایک خامرہ (enzyme) ہوتا ہے اور چونکہ یہ حرکی خامروں میں شمار کیا جاتا ہے اس ليے اس کے نام میں حرکی کا حر اور خامرہ کا مرہ لگا کر حرمرہ (kinase) کہا جاتا ہے اور جیسا کہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے انگریزی نام میں بھی اسی طرح دونوں معنوں کو جوڑ کر kinase کہا جاتا ہے، یہاں kin اصل میں حرکی یا kinetic کا اور ase ایک خامرے یا enzyme کا مفہوم ادا کرتا ہے۔ اسے انگریزی میں Mitogen-activated protein kinase کہا جاتا ہے۔

فائل:MAPK.PNG
انقسامیہ مفاعل لحمیاتی حرمرہ کی راہ (pathway) کا سادہ اظہار
چند اہم الفاظ

انقسام
انقسامیہ
خامرہ
حرکی
حرکی خامرہ
حرکی
kinetic
خامرہ
enzyme
حرمرہ
kinase
حرمرہ
فعال
مفاعل
تفعیل
مفعل

mitosis
mitogen
enzyme
kinetic
kinetic enzyme
حر
kin
مرہ
ase
kinase
kin + ase
حر + مرہ
active
activated
activation
activator

جیسا کہ اس کے نام سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ خامرہ اصل میں انقسامیہ (mitogen) سے تحریک پاتا ہے یا یوں کہ سکتے ہیں کہ اس کے ذریعہ فعال ہوتا ہے یا اس کے زیراثر ہوتا ہے اسی مناسبت سے اس کو انقسامیہ مفاعل (mitogen activated) یعنی انقسامیہ سے بیدار ہونے والا کہا جاتا ہے۔ اس کے نام کا دوسرا حصہ یعنی لحمیاتی حرمرہ (protein kinase) اصل میں اس کے کام کی طرف نسبت رکھتا ہے یعنی لحمیات (proteins) کا حرمرہ (kinase) یا وہ جو کے لحمیات پر اثر انداز ہوتا ہو۔ ان الفاظ کی مزید تفصیل کيليے سامنے دیا گیا خانۂ معلومات اور اس میں درج شدہ اصطلاحات کو بغور دیکھنا اور سمجھنا نہایت مفید ہو سکتا ہے۔

اکثر اس کو مختصر نام سے ماپ حرمرہ (MAP kinase) اور ماپک (MAPK) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ماپ حرمرہ، mitogen سے ملنے والے بیرون خلوی محرکات (stimuli) کو وصول کرتا ہے اور ان کو ایک منظم طریقے پر درون خلوی اشارات میں تبدیل کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ یہ درون خلوی اشارات تعبیر وراثہ (gene expression) کے بھی ہو سکتے ہیں اور یا پھر خلوی تقسیم (mitosis)، خلوی تمیز (cell differentiation) اور سقوطیت (apoptosis) وغیرہ کيليے بھی ہو سکتے ہیں۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Pearson G, Robinson F, Beers Gibson T, Xu BE, Karandikar M, Berman K and Cobb MH. (2001) "Mitogen-activated protein (MAP) kinase pathways: regulation and physiological functions" in Endocr Rev 22, pp.153-183. Entrez PubMed 11294822