کبیربینی
اصطلاح | term |
---|---|
خردبین |
microscope |
کبیر بینی (macroscopic) کے لفظ سے مراد ایسے طبیعی اجسام کی ہوتی ہے کہ جو آنکھ پر کسی بھی قسم کے عدسے یا خردبین وغیرہ کو استعمال کیے بغیر عاری آنکھ (naked eye) سے دیکھے جا سکتے ہوں یعنی وہ اتنے کبیر (بڑے) ہوں کہ ان کی دید یا بینائی (بین) عام انسانی آنکھ سے ممکن ہو۔ اگر اس مذکورہ بالا تعریف کا عام مظاہر زندگی اور اجرامِ مجرد (abstract objects) پر اطلاق کیا جائے تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ ؛ کبیر بینی، اس دنیا میں اس وجودیت کو بیان کرتی ہے جس سے ہم خود کو آگاہ یا واقف (perceive) کر سکتے ہیں۔ عملی طور پر ایک مـم (1 mm) سے بڑے اجسام کو کبیربینیہ اجسام کہا جاتا ہے۔