انتظامی معاشیات
(Managerial economics سے رجوع مکرر)
انتظامی معاشیات (Managerial economics) معاشیات کی ایک ایسی شاخ ہے جس میں جزیاتی معاشیات (Microeconomics) کے اصولوں کی مدد سے کاروباری فیصلوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ کتابوں میں موجود معاشی نظریات کا اطلاق اصل زندگی میں انجام پانے والے کاروبار اور اس سے متعلق فیصلوں پر کرتا ہے۔ اس کے لیے معاشیات دان ریاضی اور شماریات جیسے علوم کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ انتظامی معاشیات کا اطلاق زیادہ تر درج ذیل چیزوں پر کیا جاتا ہے
- پیداوار اور اس سے متعلق فیصلے
- قیمتیں، قیمتوں کے تعین اور ان سے متعلق فیصلے
- کاروباری خطرات