مراوی
مراوی شہر علاقہ جنوبی لاناؤ کا مرکزی شہر ہے جو فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ پر واقع ہے۔ باشندگان مراوی شہر کو مراناؤ کہا جاتا ہے اور یہ مراناؤ زبان بولتے ہیں۔ اس شہر کو ٹھنڈے موسم اور بلند سطح مرتفع پر واقع ہونے کی وجہ سے موسم گرما کا جنوبی دار الحکومت بھی کہا جاتا ہے۔[4]
Lungsod Islamiko ng Marawwi مراوی شہر | |
---|---|
مرکب شہر | |
عرفیت: فلپائن کا واحد مسلم شہر | |
جنوبی لاناؤ کے نقشہ میں مراوی شہر کا مقام | |
ملک | فلپائن |
علاقہ | مسلم مینداناؤ کا خود مختار علاقہ |
ریاست | جنوبی لاناؤ (دار الحکومت) |
ضلع | 1st |
تعداد برنگات | 96 |
متحدہ ڈنسلان شہر | مئی 24, 1907 |
ڈنسلان منشوری شہر | 1940 |
از ڈنسلان بجانب مراوی شہر | جون 16, 1956 |
حکومت | |
• قسم | شہری حکومت |
• ناظم شہر | سلطان فہد |
رقبہ[1] | |
• کل | 87.55 کلومیٹر2 (33.8 میل مربع) |
بلندی[2] | 700 میل (2,300 فٹ) |
آبادی (2010)[3] | |
• کل | 187,106 |
• کثافت | 2,100/کلومیٹر2 (5,500/میل مربع) |
منطقۂ وقت | PST |
رمز ڈاک | 9700 |
رمز علاقہ | 63 |
جغرافیہ
ترمیممراوی شہر کا کل زمینی رقبہ 8,755 ہیکٹر (21,630 ایکڑ) ہے۔[5] یہ دریائے لاناؤ کے ساحل پر واقع ہے اور اس خطہ تک پھیلا ہوا ہے جہاں سے آگس ندی شروع ہوتی ہے۔
-
The rolling hills of Marawi
-
Along Lake Lanao
-
Lake Lanao from Marawi
موسم
ترمیممراوی شہر دریائے لاناؤ سے 2,300 فٹ (700 م) بلندی پر واقع ہے۔[2] اس سطح مرتفع پر واقع ہونے کی وجہ سے مراوی کا موسم ٹھنڈا اور فرحت بخش ہوتا ہے، نیز سال بھر وقتاً فوقتاً بارش کی وجہ سے موسم میں حدت زیادہ نہیں ہوتی۔
آبادی
ترمیم2007ء کی مردم شماری کے مطابق مراوی شہر کو شہری علاقہ کا درجہ دیا گیا ہے اور آبادی 177,391 افراد پر مشتمل ہے۔
ثقافت
ترمیممذہب
ترمیممراوی شہر مسلم اکثریت والا علاقہ ہے جہاں 90 فیصد مسلم آبادی ہے۔ نشہ آور اشیاء اور جوا قانوناً ممنوع ہے، تاہم غیر مسلم آبادی اس قانون سے مستثنی ہے۔
زبان
ترمیممراوی شہر میں مراناؤ سب سے زیادہ بولی جانی والی زبان ہے۔ جبکہ مقامی باشندگان کچھ حد تک انگریزی سے بھی واقف ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Province: Lanao del Sur". Philippine Standard Geographic Code Interactive. Retrieved on 2012-05-21.
- ^ ا ب "Marawi City terrain". Google Maps. Retrieved on 2012-01-27.
- ↑ "2010 Census of Population and Houseing", pg. 21. National Statistics Office of the Philippines. Retrieved on 2012-05-21.
- ↑ Administrator (2010-06-04). "Islamic City of Marawi" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ armm.gov.ph (Error: unknown archive URL). Government of the Autonomous Region of Muslim Mindanao Website. Retrieved on 2012-01-27.
- ↑ "Province: Lanao del Sur" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nscb.gov.ph (Error: unknown archive URL). PSGC Interactive - NSCB. Retrieved on 2012-01-27.