مابعدالطبیعیاتی مصوری

(Metaphysical Art سے رجوع مکرر)

اطالوی اسلوبِ مصوری جسے بیسویں صدی عیسوی کی دوسری دہائی میں کیرلو کیرا(Carlo Carra) اور اس کے ساتھی جیارجیو دا کیریکو(Giorgio de Chirico) نے اپنایا۔ دونوں نے مل کر فیرارے(اطالیہ) میں اسکول بھی قائم کیا۔

Giorgio de Chirico, Cavalli

انھوں نے اپنی تصاویر میں روزمرہ کے حقائق کے پسِ منظر میں موجود سربستگی کو خواب آگیں دھندلکوں کے ذریعے واضح کرکے انھیں خیالی روشنی، مکمل سایوں اور اشیاء کے بے محل تقابل سے ممتاز کیا۔