نقاشی یا رنگکاری (painting)، رنگیہ، رنگیزہ، رنگ یا دوسرے وسائل کی کسی سطح پر اطلاق کی ممارست۔

مونا لیزا از اطالوی نقاش لیونارڈو ڈا ونچی، مغربی دنیا میں سب سے زیادہ پہچانے گئے فنکاری رنگارشات (paintings) میں سے ایک ہے۔

فنیات میں اِس اِصطلاح سے عمل (act) اور نتیجہ، جسے نقش (a painting) کہاجاتا ہے، دونوں مراد ہیں۔

تسمیات

ترمیم

لغوی طور دیکھا جائے تو اِصطلاحات ‘‘نقاشی’’ اور ‘‘رنگکاری’’ میں کوئی خاص فرق نہیں تاہم استعمال میں فرق ضرور ہے۔ نقاشی کی اِصطلاح اُس وقت اِستعمال کی جاتی ہے جب فنی ممارست یعنی فنکاری مراد ہو، جیسے تصاویر (نقوش) وغیرہ بنانے کا فن اور اِس کا ممارس (practicioner) نقاش (painter) کہلاتا ہے۔ جبکہ رنگکاری کی اِصطلاح سے مراد ایک ایسے کام کے ہوتی ہے جس میں کسی سطح پر رنگ چڑھایا جاتا ہو لیکن اُس سے کوئی فنی شے تخلیق نہ پائے یعنی کوئی فن پارہ وغیرہ۔ اِسے عام زبان میں رنگائی بھی کہاجاتا ہے۔ نیز اِس کے ممارس کو رنگکار کہاجاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم