مونڈ کا طریقہ
(Mond process سے رجوع مکرر)
مونڈ کے طریقے (Mond process) کو کاربونائیل کا طریقہ (carbonyl process) بھی کہتے ہیں۔ یہ Ludwig Mond نے 1890 میں دریافت کیا تھا اور اس طریقے سے کچ دھات سے نکل نکالا اور صاف کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ نکل آکسائیڈ کو 99.99 فیصد خالص دھاتی نکل میں تبدیل کر دیتا ہے۔
اس طریقہ میں بنیادی کردار کاربن مونو آکسائیڈ کا ہے جو ایک زہریلی گیس ہوتی ہے۔ اس میں دو ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جو نکل کی علیحدگی کا سبب بنتی ہیں۔ وہ یہ ہیں
- یہ ہلکی گرم حالت میں با آسانی نکل سے عمل کر کے نکل کاربونائیل بناتی ہے۔ نکل کاربونائیل خود بھی ایک گیس ہے۔ یہ عمل 50 سے 60 ڈگری سنٹی گریڈ پر ہوتا ہے۔
- نکل کاربونائیل کو مزید گرم کرنے پر خالص نکل اور کاربن مونو آکسائیڈ دوبارہ الگ الگ ہو جاتے ہیں۔ یہ عمل 220–250 ڈگری سنٹی گریڈ پر انجام پاتا ہے۔