قدرتی قاتل خلیہ

(NK cell سے رجوع مکرر)

قدرتی قاتل خلیہ (natural killer cell) اصل میں خون کے ابیضیات کی ایک ذیلی قسم سیالویات سے تعلق رکھنے والا ایسا خلیہ ہوتا ہے کہ جو جسم کی قوت مدافعت میں کردار ادا کرتا ہے؛ جن سفید خلیات یعنی سیالویات کا یہاں ذکر کیا گیا ہے وہ چونکہ اطرافی یا الحاقی خون میں پائے جانے والے خلیات سے مراد لیے جاتے ہیں اس لیے انھیں ملحقہ خونی سیالویات (peripheral blood lymphocytes) بھی کہا جاتا ہے۔ قدرتی قاتل کے لفظ کو اختصار سے NK یا اردو میں قق بھی کہا جاتا ہے؛ یعنی NK cell یا قق خلیہ۔ ان قدرتی قاتل خلیات کو اپنے افعال انجام دینے کے لیے کبیر توافق نسیجی مختلط کی محتاجی نہیں ہوتی یعنی یہ خلیات بلا کسی کبیر توافق نسیجی مختلط کی تحسیس (sensitization) کے اپنے افعال انجام دینے کے قابل ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہ خلیات کبیر توافق نسیجی تقیید (mojor histocompatibility restiction) سے آزاد ہوتے ہیں۔