حس
- اگر یہ صفحہ مطلوبِ تلاش نہیں تو دیکھیۓ ، حاسہ (Sense)۔
سائنس اور بالخصوص طب و حیاتیات میں حس (Sensation) سے مراد کسی جاندار کو ہونے والی اس حسی ادراک کی ہوتی ہے کہ جو کسی حسی یا Sensory عضو کے کسی منبہ یا Stimulus سے تحریک پانے کے بعد دماغ میں کوئی احساس اجاگر کرتی ہے۔ یہ حس آنکھ سے داخل ہونے والی روشنی بھی ہو سکتی ہے اور یا پھر جلد پر لگنے والی کوئی شے (جیسے کوئی گرم چیز) بھی ہو سکتی ہے۔ حس کی جمع احاسیس کی جاتی ہے۔
طبی لحاظ سے اس کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ ؛ حس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ کسی حاصلہ یا receptor کو مُثار (excite) کرنے کہ بعد کوئی کسی احساس (لمس، بصارت، ذائقہ وغیرہ) ایک حسی عصب کے ذریعہ سے سفر کرتا ہوا دماغ کے محس (sensorium) تک پہنچے اور اس طرح سے کوئی پیغام ایک حاصلہ سے لے کر دماغ میں وارد ہونے والے عصب کو عصب وارد یا afferent nerve کہا جاتا ہے۔
احساس ایک محرک کی ابتدائی خصوصیات کا پتہ لگانے ہے۔ احساس اور تاثر کو عام طور پر ایک ساتھ کی میں سوچا ہے۔