p73 (وراثہ)
P73، جانداروں کے خلیات میں موجود ڈی این اے میں پائی جانے والی ایک ایسی gene یا وراثہ کو کہتے ہیں جو ایک اور سرطان کی سرکوبی کرنے والی جین یا وراثے، پی 53 سے قرابت داری رکھتی ہے۔ اس کو Mourad Kaghad نے شناخت کیا اور اس کی یہ تحقیق ایک مشہور طبی جریدے [1] میں 1997 میں شائع ہوئی۔ اس کے اپنے الفاظ کے مطابق :
ترجمہ : ہم ایک وراثے کو بیان کر رہے ہیں جو p73 کے لیے genetic codes کو معین کرتی ہے، ایک لحمیہ؛ جو سرطان کی سرکوبی کرنے والے لحمیہ p53 سے بکثرت مماثلت رکھتا ہے۔ p73 (کروموسوم کے ) علاقے 1p36 پر منقش ہوتی ہے، (یہ علاقہ)، ایک قسم کے دماغی سرطان سمیت دیگر سرطانوں میں حذف شدہ حالت میں پایا جاتا ہے اور خیال ہے کہ (یہ علاقہ)، سرطان کی سرکوبی کرنے والے متعدد وراثوں کا حامل ہوتا ہے۔
Original words: We describe a gene encoding p73, a protein that shares considerable homology with the tumor suppressor p53. p73 maps to 1p36, a region frequently deleted in neuroblastoma and other tumors and thought to contain multiple tumor suppressor genes.
حوالہ جات
ترمیم