ممراض
(Pathogens سے رجوع مکرر)
علم طب و حکمت میں ممراض (پیتھوجن / pathogen) کو متعدی سازندہ (infectious agent) بھی کہا جاتا ہے، اصل میں یہ ایک طرح کا حیاتیاتی سازندہ (biological agent) ہی ہوتا ہے جس کے کسی میزبان کے جسم میں داخل ہوجانے پر کوئی مرض (disease) یا علت (Illness) پیدا ہو جاتی ہے یعنی سادہ الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کے ایسے اجسام (جراثیم، وائرس وغیرہ) کے جو جسم میں داخل ہو کر امراض پیدا کرنے کا باعث بنیں ان کو ممراض کہا جاتا ہے۔ یہاں ایک ملتے جلتے لفظ ممرض سے افتراق کرنا لازمی ہے جس کے معنی male nurse کے ہوتے ہیں۔