ضیا دوبرقیرہ

(Photodiode سے رجوع مکرر)

ضیا برقیرہ (photodiode) ایک نیم موصل ضیا برقی (photoelectric) اختراع ہوتی ہے جس میں نورات (روشنی یا ضیا) کو جار یعنی current یا وولٹیج میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس بات کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ ضیا برقیرہ ایک حساسِ نور اختراع ہے جو روشنی (نورات) پڑنے پر ان کو برقی جار میں بدل دیتا ہے جس کی پیمائش اور تضخیم و تکثیر کی جا سکتی ہے اور یوں اس کے ذریعہ سے مکشاف نور ممکن ہو جاتا ہے۔