سیاروی سکونت پذیریت
(Planetary habitability سے رجوع مکرر)
- اسی موضوع پر مقالۂ دیکھیے بنام پلانیٹیری ہیبیٹ ایبیلیٹی
سیاروی سکونت پذیریت (planetary habitability) سے مراد کسی بھی سیارے یا کسی قدرتی سیارچے کی وہ قدرت یا صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث وہ حیات کے ظہور اور پھر اس کو برقرار رکھنے کا متحمل ہوتا ہو۔ اس طرح سے کسی سیارے یا قدرتی سیارچے کے قابل رہائش ہونے یا سکونت پذیریت کی حالت میں آنے کے لیے متعدد عوامل درکار ہوتے ہیں جن کو (فی الوقت بکثرت) زمین پر رہائش کے لیے درکار عوامل سے ہی اخذ کیا جاتا ہے۔ ان عوامل میں کسی سیارے کا اس کے اپنے سورج (یا ستارے) سے فاصلہ، زندگی کے لیے درکار کیمیائی عناصر و مرکبات کی دستیابی اور آب وہ ہوا وغیرہ شامل ہیں۔ کسی سکونت پذیریت کے حامل سیارے پر زندگی براہ راست (یا بذات خود) اسی سیارے پر بھی نمودار ہو سکتی ہے اور یا پھر وہ کل تخمباری (panspermia) کے نظریے کے تحت اس پر کسی اور مقام سے بھی پہنچ کر پھیل سکتی ہے۔