نقطہ (ہندسہ)
(Point (geometry) سے رجوع مکرر)
اصطلاح | term |
---|---|
نقطہ |
Point |
ہندسہ اور ریاضیات کی دوسری شاخوں میں فضائی نقطہ ایک قدیم رائے ہے جس پر دوسرے تصورات تعریف کیے گئے ہیں۔ ہندسہ میں نقاط صفر-البعیاد ہوتے ہیں؛ یعنی ان کا کوئی حجم، رقبہ، لمبائی یا کوئی اور بالا-بُعد تماثلیہ نہیں ہوتا۔ نظریہ طاقم میں طاقم کے جُز کو اکثر نقطہ بولتے ہیں۔ نقطہ کو بطور ایسا کُرہ جس کا قطر صفر ہو تعریف کیا جا سکتا ہے۔۔ اگرجہ نقطہ کا کوئی قطر نہیں ہوتا مگر ہندسہ میں اس کا مقام ہوتا ہے۔
دو نقاط کی مدد سے ہمیشہ ایک خط یاں لکیر بنائی جا سکتی ہے اور تین نقاط کی مدد سے ہمیشی ایک مستوی بنائی جا سکتی ہے۔