اولیہ (حیاتیات)
(Primer سے رجوع مکرر)
- طبیعیات و کیمیاء میں اولیہ کا لفظ جوہر کے مرکزے میں موجود مثبت باردار ذرے کے لیے آتا ہے، دیکھیے اولیہ (جوہر)
اولیہ کا لفظ سالماتی حیاتیات میں DNA کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کو PCR کے عمل میں DNA کی تضخیم (amplification) کی ابتدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عموما اولیہ، 20 تا 25 نیوکلیوٹائڈ پر مشتمل ایک مکثور سالمہ (polymer) ہوتا ہے۔ اولیہ کو انگریزی میں primer کہتے ہیں۔
- اوپر بیان کردہ اولیہ کی تعریف میں شامل الفاظ کی وضاحت
- اولیہ : یہ لفظ اول سے ماخوذ ہے۔ اور PCR کے دوران DNA تضخیم شروع کرنے والا اولین سالمہ ہونے کی وجہ سے اولیہ کہلاتا ہے۔
- تضخیم : یہ لفظ ضخیم سے ماخوذ ہے جو وراثیات میں DNA میں اضافہ (amplification) کے لیے استعمال ہوتا ہے
- مکثورہ : کثیر سے ماخوذ لفظ جو polymer کے مفہوم کا اردو متبادل ہے
تخلیق (مراحل کے لیے مطلقہ شکل کے عداد)
ترمیماولیہ کو کیمیائی طور پر تخلیق کرنے کا عمل انتہائی پیچیدہ ہے جس کا یہاں اخلاص درج کیا جا رہا ہے۔
- ایک '3-ہائڈروآکسی نیوکلیوسائڈ کو کنٹرولڈ پورگلاس (CPG) پر چسپاں کیا جاتا ہے، اس کا '5-ہائڈروآکسائل ایک سالمے بنام ڈائی میتھوکسی ٹرائیٹائل (DMT) کے ذریعے ڈھانک کر اس کو کیمیائی عمل سے روک دیا جاتا --- شکل مرحلہ 1 --- ہے تاکہ پرائمر کی زنجیری تخلیق کو کنٹرول میں رکھا جاسکے
- اب اس پہلے مالیکول پر دوسری نیوکلیوٹائڈ کو جوڑنے کی خاطر DMT کو کیمیائی عمل سے ہٹادیا جاتا ہے --- شکل مرحلہ 2 --- تاکہ CPG پر پیوست شدہ پہلی نیوکلیوسائڈ کا '5-ہائڈروآکسائل، نئی داخل کی جانے والی دوسری نیوکلیوٹائڈ سے کیمیائی بند (chemical bond) بناسکے --- شکل مرحلہ 3 ---
- اس نئی داخل کی جانے والی نیوکلیوٹائڈ کا '5-ہائڈروآکسائل سرا بھی DMT کے ذریعے ڈھانپا گیا ہوتا ہے --- شکل مرحلہ 4 --- تاکہ کوئی بے قابو، تیسری نیوکلیوٹائڈ غیر ضروری طور پر داخل نہ ہو سکے اور صرف ایک ہی (مطلوبہ) نیوکلیوٹائڈ کا اضافہ ہو --- شکل مرحلہ 5 ---
- اسی طرح ہر نئی نیوکلیوٹائڈ کا اضافہ کرنے کے لیے اس عمل کو دہرایا جاتا ہے اور یوں ایک ایک کرکے پرائمر کی طے شدہ متوالیت (sequence) کے مطابق 20 تا 25 نیوکلیوٹائڈ کو کیمیائی بند کے ذریعے جوڑ جوڑ کر مکمل پرائمر (اولیہ) بنایا جاتا ہے
- اوپر بیان کردہ تخلیقی طریقہءکار کے سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ اولیہ دراصل ایک طرح کا مصنوعی متوالیہ ہے۔
استعمالات
ترمیم- DNA متوالیتگری (سیکونسنگ)
- ہائبرڈائزیشن پروب
- مکثورخامری زنجیری تعامل (پولیمریز چین ری ایکشن)
- متوالیتگری کو DNA کی پٹی (strand) میں موجود نیوکلیوٹائڈ کی ترتیب (متوالیت) معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ PCR کے ذریعے ڈی این اے کے قلیل مقدار کو بڑھا کر اس میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ جبکہ ہائبردائزیشن پروب کا طریقہ بھی سالماتی حیاتیات میں RNA اور DNA کی تحقیق کے لیے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔
طوالت
ترمیمجیسا کہ اوپر بھی بیان کیا گیا کہ عام طور پر اولیہ کی طوالت 20 تا 25 قاعدہ ہوتی ہے، طویل اولیے بعض اوقات 50 قاعدوں تک بھی تیار کیے جاتے ہیں۔
- قاعدہ : یک پٹی ڈی این اے (Single stranded DNA) کے لیے طوالت کی اکائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اسی مقصد کے لیے نیوکلیوٹائڈ بھی اکائی کے لیے استعمال ہوتا ہے، دونوں ایک ہی شہ کے دو نام ہیں
- زوج قاعدہ : دوپٹی ڈی این اے (Double stranded DNA) کے لیے طوالت کی اکائی کے طور پر استعمال ہوتا ہے
تصمیم اولیہ (نموناگری / ڈیزائن)
ترمیمتصمیم اولیہ (Perimer designing) میں سب سے اہم عنصر اولیہ کی طوالت ہوتی ہے اور اسی پر اس کی حرارت پگھلاؤ (melting temperature) کا زیادہ انحصار ہوتا ہے۔
- حرارت پگھلاؤ ---- کسی اولیہ کا وہ درجہ حرارت ہوتا ہے جس پر پہنچ کر وہ ڈی این اے سے الگ ہوجاتا ہے، جبکہ اس درجہ حرارت سے نیچے وہ ڈی این اے سے جڑ جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر اولیہ (حیاتیات) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |