مقداریہ لونی حرکیات

(Quantum chromodynamics سے رجوع مکرر)

مقداریہ لونی حرکیات (quantum chromodynamics) کو اختصار کے ساتھ م ل ح (QCD) بھی کہا جاتا ہے اور اس سے مراد ایک ایسے نظریے کی ہوتی ہے جس میں قوی تفاعل (strong interaction) کے پس منظر میں یہ کہا جاتا ہے کہ کوارک (quarks) کی لونی خصوصیات (color properties) اصل میں غرایات (gluons) کے زریعئے سے آپس میں بندھی ہوئی ہوتی ہیں۔ اس کو لونی حرکیات (chromodynamics) سے تشبیہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ قوی تفاعل یعنی strong interaction کے لیے لونی قوت (color force) کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ اس بات کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ مقداری لونی حرکیات دراصل قوی تفاعل یا Strong interaction میں ایک نظریاتی علم ہے جو بطور خاص بنیادی ذرات کے رنگ بار (color charge) سے قربت رکھتا ہے۔ مقداری لونی حرکیا ت ایک خاص قسم کا مقداری میدانی نظریہ ہے جسے غیر ابیلیئن مقیاسی نظریہ (non-abelian gauge theory) کہا جاتا ہے اور اسے ذراتی طبیعیات کے معیاری نمونے کا ایک اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے۔