راؤٹر
(Routing سے رجوع مکرر)
سالک (router) ایک ایسی اختراع (device) ہے جس کا کام رزمہ (پیکٹ یا بستہءکوچک) کو آگے (اس کی منزل کی جانب) دھکیلنا ہوتا ہے اس کے علاوہ وہ پیکٹ کے لیے چھوٹے سے چھوٹے راستہ کا تعین بھی کرتا ہے۔ یہ رزمے یا پیکٹ دراصل شمارندی مواد (computer data) کے ہوتے ہیں۔ یہ سالکیئت (routing) دراصل OSI seven-layer protocol stack کی تیسری تہـ یعنی شبکی تہـ (network layer) مثلا IP پر واقع ہوتی ہے یہاں OSI سے مراد Open Systems Interconnection کی ہے جس کو اردو میں آزاد بـیـن النظامی رابطہ کہتے ہیں۔
- سالک کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے، سالک (ضدابہام)۔
فعل
ترمیمسالک دو یا متعدد نیٹ ورکوں کے بیچ موادی رزمے (ڈیٹا پیکیٹس) کو منتقل کرنے کے لیے ایک اتصالے (جنکشن) کا کام کرتا ہے۔ سالک، لوکل ایریا نٹ ورک (LAN) بنانے کے لیے آلات میں رابطہ پیدا کرنے والے ایک اور پرزے سوئچ سے مماثل مگر مختلف نوعیت کا پرزہ ہے۔
ویکی ذخائر پر راؤٹر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |