صلبیہ
(Sclera سے رجوع مکرر)
صلبیہ کو انگریزی میں اسکلیرا (sclera) کہا جاتا ہے اور اس سے مراد آنکھ کی وہ پرت یا تہ ہوتی ہے کہ جو سب سے بیرونی جانب پائی جاتی ہے اور سخت ہوتی ہے۔ اس کے سخت ہونے کی وجہ سے ہی اس کو صلبہ کہتے ہیں (صلبہ کا لفظ صلب سے بنا ہے جس کے معنی سخت کے ہوتے ہیں) اور انگریزی میں بھی sclera کا لفظ یونانی کے skleros سے بنا ہے جس کا مطلب بھی صلب یا سخت کا ہی ہوتا ہے۔