درجۂ انتہائیہ

(Terminal degree سے رجوع مکرر)

درجۂ انتہائیہ (terminal degree) شعبۂ تدریس میں بعض اوقات نظر آنے والی ایک اصطلاح ہے جس سے مراد وہ انتہائی درجۂ تعلیم (educational degree) ہوا کرتا ہے جہاں درسی تعلیم اختتام کو پہنچ جاتی ہے؛ یعنی وہ سند جو کسی بھی تعلیمی ادارے (عموماً کسی جامعہ) کی جانب سے کسی فارغ التحصیل (graduated) ہونے والی شخصیت کو دی جانے والی اعلٰی ترین یا انتہائی بلند تعلیمی سند ہو اور اس کے بعد درس التحصیل (graduation) اپنے اختتام کو پہنچ جاتا ہے اسی وجہ سے اس کو انتہائی (اختتامی) درجہ کہا جاتا ہے۔ اس کی ایک نہایت واضح مثال علامۂ فلسفہ یعنی Ph.D کے درجے کی ہے۔ درجۂ انتہائیہ کے بعد فارغ التحصیل یا تو اس شعبۂ علم کو دیگر طلبہ سکھانے کے لیے معلم کے فرائض ادا کر سکتا ہے یا اپنے شعبے میں مزید تحقیق کرنے کا مجاز ہوجاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم