متغیر
(Variable سے رجوع مکرر)
ایسی مقداریں جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنی قدریں تبدیل کر سکتی ہوں متغیر مقداریں کہلاتی ہیں ۔ متغیر ایک تعدادی تصور ہے جو کے دو یا دو سے زائد قیمتیں لیتا ہو۔۔
کسی چیز کو جو دائم (Constant) نہ ہو یعنی تبدیل ہو سکتی ہو اسے متغیر (Variable) کہتے ہیں۔ تکنیکی لحاظ سے کسی ایسی علامت (symbolic representation) کو متغیر کہتے ہیں جو کسی چیز کی مقدار کو ظاہر کرتی ہو۔ یہ کوئی نامعلوم مقدار ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی آ سکتی ہو۔ متغیر ایک ایسی چیز ہو سکتی ہے جو اشخاص کے لحاظ سے، وقت کے لحاظ سے یا جگہ کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتی ہو۔ متغیرات کو عموماً رومی حروفِ تہجی کے چھوٹے حروف سے ظاہر کیا جاتا ہے جیسے x یا y یا z۔