زیوس (ٹروجن ہارس)
(Zeus (Trojan horse) سے رجوع مکرر)
زیوس (انگریزی: Zeus) ایک ٹروجن ہارس (trojan horse) کمپیوٹر مالویئر ہے جو مائکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے تحت چلنے والے کمپیوٹروں میں کام کرتا ہے۔ اس کا زیادہ تر استعمال صارفین کی بینک معلومات کی چوری نیز ان کی ذاتی معلومات کے حصول کے لیے کیا جاتا ہے۔ جون 2009ء میں ایک سیکیوریٹی کمپنی Prevx نے انکشاف کیا کہ زیوس کی وجہ سے اب تک 74،000 سے زائد ایف ٹی پی کھاتے خطرے میں پڑ چکے ہیں۔ یہ کھاتے بینک آف امریکا، ناسا، Monster.com، ABC، Oracle، Play.com، Cisco، Amazon اور BusinessWeek جیسی سائٹوں کے ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سٹیو ریگن (29 جون 2009)۔ "ZBot data dump discovered with over 74،000 FTP credentials"۔ دی ٹیک ہیرالڈ۔ 25 نومبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2009