آئل آف مین میں اسلام
آئل آف مین میں مسلمانوں کے بسنے کی اطلاع 1990ء سے شروع ہوئی ہے۔ لہٰذا یہ تعداد محدود ہے۔ حالیہ عرصے میں کچھ یونیورسٹی کی سطح کے طلبہ نے اسلام قبول کیا ہے۔[1]
آئل آف مین اسلامک ایسوسی ایشن
ترمیم1990ء میں مسلمانوں کی آمد کے ساتھ ہی آئل آف مین اسلامک ایسوسی ایشن کے نام سے رفاہی ادارہ قائم ہوا۔ یہاں زمین کا ایک ٹُکڑا بطور عطیہ حاصل کیا گیا اور ڈگلس علاقے میں ایک مسجد بنائی گئی تھی۔ مسلم برادری میں طبی، مالیاتی اور سیاحتی شعبے سے شامل افراد شامل ہیں۔ یہ لوگ پاکستان، بھارت، مراقش، جنوبی افریقا اور سوڈان سے وابستہ ہیں۔ یہاں سماجی اجتماعات عام ہیں خصوصًا عیدین کے مواقع پر۔ حالانکہ مسجد میں ہرروز نماز ادا کی جاتی ہے، تاہم جمعہ کے وقت ایک بڑے سے ہال میں نماز ادا ہوتی ہے تاکہ سبھی لوگوں کو شامل کیا جاسکے۔[2]
آئل آف مین میں جمعے کی نماز کی ادائیگی
ترمیمآئل آف مین میں آئل آف مین اسلامک ایسوسی ایشن کی جانب سے قائم کردہ ڈگلس کی مسجد اور اونچان علاقے کی مسجد میں ادا ہوتی ہے۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Islam In The Isle Of Man - General Chat - Manx Forums, Live Chat, Blogs & Classifieds for the Isle of Man"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2014
- ↑ "About Us"۔ 15 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2014
- ↑ Home Page