آئینی بادشاہت
آئینی بادشاہت جسے پارلیمانی بادشاہت بھی کہا جاتا ہے، بادشاہت کی ایسی شکل ہے جس میں بادشاہ کسی آئین کے مطابق ہی اپنے اختیارات کا استعمال کر سکتا ہے۔ آئینی بادشاہت خود مختار بادشاہت سے مختلف ہے جس میں بادشاہ مطلق العنان ہوتا ہے، جبکہ آئینی بادشاہت میں بادشاہ اپنے اختیارات کو پہلے سے قانونی طور پر طے شدہ حدود ہی میں استعمال کر سکتا ہے۔