اصطلاح term
وزیر اعظم Prime Minister


پارلیمانی نظام میں وزیر اعظم کابینہ کا سربراہ ہوتا ہے۔ زیادہ تر وزیر اعظم کو کابینہ کا صدارتی رکن مانا جاتا ہے اور وہ کابینہ میں تبدیلیاں کرنے کا مجاز ہوتا ہے۔ وزیر اعظم کے عہدے کو وزارت عظمیٰ کہا جاتا ہے اور یہ عہدہ عموماً کسی سیاست دان کے پاس ہوتا ہے۔ جبکہ چند نظام، خاص طور پر نیم صدارتی نظام حکومت میں، وزیر اعظم ایسا عہدیدار ہوتا ہے جو صدر جمہوریہ کے احکامات کو نافذ کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ اکثر و بیشتر وزیر اعظم پارلیمان کا رکن ہوتا ہے۔ حالانکہ وزارت عظمٰی کاجدید عہدہ برطانیہ میں تخلیق کیا گیا لیکن لفظ "وزیر اعظم" استعمال پہلی مرتبہ 1624ء میں کارڈینل رشیلیو نے استعمال کیا جب انھوں نے شاہی کونسل کے سربراہ کو وزیر اعظم فرانس کا نام دیا۔ پاکستان کے آئین میں صدر اور وزیر اعظم دونوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ پارلیمانی نظام میں وزیر اعظم ہی انتظامی امور کا سربراہ ہوتا ہے اور وہ ملک چلاتا ہے جبکہ صدر کا عہدہ صرف علامتی ہوتا ہے۔


حوالہ جات ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔