آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ
آئی سی سی انٹر کانٹینینٹل کپ ایک اول درجہ کرکٹ ٹورنامنٹ تھا جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے کرکٹ ترقیاتی پروگرام کے حصے کے طور پر منظم کیا تھا۔ اسے آئی سی سی کے تمام ایسوسی ایٹ ممبران کو مسابقتی ماحول میں اسی طرح کی مہارت رکھنے والی کرکٹ ٹیموں کے خلاف4 دنوں تک اول درجہ کرکٹ میچ کھیلنے کا موقع فراہم کرنے اور بعد میں ٹیسٹ کرکٹ کے درجہ میں حتمی ترقی کے لیے تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھااور 2004ء میں پہلی بار، ٹورنامنٹ کی تاریخ کی دو کامیاب ترین ٹیموں، آئرلینڈ اور افغانستان کو 2017ء میں مکمل ممبر اور ٹیسٹ سٹیٹس پر ترقی دی گئی۔
منتطم | International Cricket Council |
---|---|
فارمیٹ | First-class cricket |
پہلی بار | 2004 |
تازہ ترین | 2015–17 |
فارمیٹ | Round-robin and knockout |
ٹیموں کی تعداد | Varies (Highest 14) (Recently 8) |
موجودہ فاتح | افغانستان (2nd title) |
زیادہ کامیاب | آئرلینڈ (4 titles) |
زیادہ رن | Steve Tikolo (1,918)[1] |
زیادہ ووکٹیں | Trent Johnston (81)[2] |
Tournaments | |
---|---|
اکتوبر 2018ء میں، آئی سی سی نے ایک بیان جاری کی جس میں ان ٹیموں سے دلچسپی کا اظہار طلب کیا گیا جنھوں نے ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشنز میں حصہ لیا تھا۔ [3] لیکن چونکہ اس کے بعد سے نئے ایڈیشن کے حوالے سے مزید کوئی خبر سامنے نہیں آئی اس لیے اب اس ٹورنامنٹ کا مستقبل مشکوک لگتا ہے۔ [4] [5] اپریل 2021ء میں، آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی) کا درجہ رکھنے والے ایسوسی ایٹ ممبرز اور ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان ملٹی ڈے میچوں کے امکان پر غور کیا جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہیں۔ [6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Records / ICC Intercontinental Cup / Most runs"۔ ESPNcricinfo
- ↑ "Records / ICC Intercontinental Cup / Most wickets"۔ ESPNcricinfo
- ↑ "New qualification pathway for ICC Men's Cricket World Cup approved"۔ International Cricket Council۔ 07 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2018
- ↑ "New qualification pathway for ICC Men's Cricket World Cup approved"۔ cricbuzz.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2019
- ↑ "Whatever happened to the Intercontinental Cup?"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2021
- ↑ "ICC mulls regular Test matches for non-WTC Full Members and Associates in next FTP cycle"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2021