آبید (انگریزی: Hydrate) کیمیاء کی اصطلاح میں ایسا مادہ ہے جس میں پانی یا پانی کے عناصرشامل ہوں۔ آبیدوں کے مابین پانی کی کیمیائی حالت متغیررہتی ہے آبید مرکب کو ہم مرکب کے کلیہ اور پانی کے سالموں کے درمیان نقطہ (.) لگا کرلکھاجاتاہے۔ مثال کے طور پر بیریم ہائڈروآکسائڈاوکٹاہائڈریٹ (Ba(OH)2.8H2O) ایک آبیدہ مرکب ہے اس میں پانی کے سالمے ایک خاص تناسب سے اس مرکب کی قلم میں پائے جاتے ہیں جو حرارت مہیاکئے جانے پراس مرکب سے بہ آسانی جدا ہوکربخارات کی صورت خارج ہوجاتے ہیں۔ اور ایسے مرکبات جن کی قلموں سے پانی کا اخراج ہوچکاہے بے آب مرکبات (Anhydrous Compunds) کہلاتے ہیں۔

آبیدوں کی کیمیائی نوعیت ترمیم

نامیاتی کیمیا ترمیم

نامیاتی کیمیاء میں آبیدوں سے مراد ایسے مرکبات جن میں پانی یا پانی کے عناصر دیگر سالموں میں شامل ہوں ۔