آب پاشیدگی
آب پاشیدگی (Hydrolysis) ایک قسم کا کیمیائی تعامل جس میں پانی ہائیڈروجن اور ہائیڈراکسل روانوں (جمع روان) میں مفترق ہو کر حصہ لیتا ہے۔ اعمال حیات میں یہ تعامل بہت عام ہے مثلاً غذائی اشیاء (کاربو ہائیڈریٹ، تیل، چربی اور پروٹین ) دوران انہضام میں پانی سے خامروں (جمع خامرہ) کی موجودگی میں تحلیل ہوتی ہیں۔ نشاستہ کی تحلیل کا آخری حاصل گلوکوز ہے۔ چربی اور تیل کی آب پاشیدگی سے گلسرول (Glycerol) اور چربی والے ترشہ جات پیدا ہوتے ہیں اور پروٹین سے امائینو ترشے۔ بعض نمک آبی محلول میں آب پاشیدہ ہوتے ہیں اور بعض نہیں ہوتے۔ بعض کیمیائی تعامل میں جن میں پانی حصہ لیتا ہے لیکن اسے آب پاشیدگی قرار نہیں دیا جا سکتا جیسے دھات اور پانی کا کیمیائی تعامل جس سے اساس بنتی ہے اور ہائیڈروجن آزاد ہوتی ہے۔
ویکی ذخائر پر آب پاشیدگی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |