آدم جی پیر بھائی
سر آدم جی پیر بھائی (1846–1913ء) ممبئی بھارت کے کپڑے کے تاجر، انسانیت پسند اور داؤدی بوہرہ جماعت سے تعلق رکھتے تھے۔ 13 اگست 1845ء کو گجرات میں کاٹھیا وار کے قصبے دھوراجی میں انتہائی غریب والدین قدیر یا قادر بھائی اور سکینہ بانو بھائی کے ہاں پیدا ہوئے۔[1] تیرہ سال کی عمر میں ممبئی کی سڑکوں پر ماچس کی ڈبیاں فروخت کرنی شروع کیں۔ لیکن جلد ہی سیٹھ لکھمن جی اور اور ایک انگریز لیفٹین نے ان کی مدد کی، جلد ہی یہ ہندوستان کی بہت بڑی کاٹن مل کے مالک اور امیر ترین افراد میں شمار ہونے لگے۔[2] ان کی کاٹن مل میں ایک وقت میں پندرہ ہزار لوگ کام کر رہے تھے۔[3] برطانوی فوجیوں کی وردیاں بھی تیار کر کے دیں۔ کئی کارخانے کھولے، مالدار ہونے پر فلاحی کام شروع کیے،[4] کئی اسپتال قائم کیے، جامعہ علی گڑھ میں کثیر چندہ دیا۔ 11 اگست 1910ء کو وفات پائی۔
آدم جی پیر بھائی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 اگست 1846ء دھوراجی |
تاریخ وفات | 11 اگست 1913ء (67 سال) |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
سیاسی زندگی
ترمیمآدم جی پیر بھائی آل انڈیا مسلم لیگ کے بانیوں میں سے تھے۔ 1897ء میں ممبئی کے شیرف بنے اور سر کا خطاب ملا۔ 1 اکتوبر 1906ء کو لارڈ منٹو سے ملاقات کرنے والے شملہ وفد میں شامل تھے۔ 1907ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے کراچی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑
- ↑ Hellen E. Ulrich (1 جون 2003)۔ Competition and Modernization in South Asia۔ Abhinav Publications۔ ص 154
- ↑ William Eleroy Curtis (2008)۔ Modern India۔ Wildhern Press,۔ ص 11
{{حوالہ کتاب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: زائد رموز اوقاف (link) - ↑ Chandavarkar Rajnarayan (2003)۔ The Origins of Industrial Capitalism in India: Business Strategies and the Working Classes in Bombay, 1900–1940۔ Cambridge University Press۔ ص 70