آرنلڈ زویگ
آرنلڈ زویگ (Arnold Zweig) بیسویں صدی کے جرمن ناول نگارتھا جو پہلے سخت صیہونیت پرست تھا۔ ہٹلر جب جرمنی میں با اقتدار ہوا تو اس نے وطن چھوڑ دیا اور فلسطین میں آکر رہنے لگا۔ 1948ء میں وہ فلسطین سے مشرقی جرمنی میں منتقل ہو گیا۔ زویگ اپنی حقیقت نگاری، انسان دوستی اور طنزیہ انداز تحریر کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کا تین ناولوں کا ایک مجموعہ بہت مشہور ہے جو اس نے 1935 اور 1938 کے درمیان لکھا تھا۔ اس کے سب ناول انگریزی اور دوسری زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر آرنلڈ زویگ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |