آر کے مودی الیون ایک بھارتی اول درجہ کرکٹ ٹیم تھی، جسے بھارتی کاروباری فرم آر کے مودی اینڈ کمپنی لمیٹڈ نے سپانسر کیا اور جس نے 1968-69ء سے 1971-72ء تک معین الدولہ گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، چار میچ کھیلے۔ انھوں نے 1969-70ء میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

آنند شکلا نے چار میچ کھیلے اور 17.09 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ [1] رابن مکھرجی سب سے زیادہ سکورر رہے جنھوں نے تین میچوں میں 58.80 کی اوسط سے 294 رنز بنائے۔ [2] پہلے تین میچوں میں کپتان پرکاش بھنڈاری اور آخری میچ میں رمیش سکسینہ تھے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Bowling for each team by Anand Shukla"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2015 
  2. "Batting for each team by Robin Mukherjee"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2015