پیدائش1871ء وفات؛1942ء

اصل نام الطاف احمد تھا۔ ہندوستان کے مشہور شاعر گذرے ہیں۔ آبائی وطن سہارن پور۔ ناگپور (سی۔ پی) میں پیدا ہوئے۔ جہاں اُن کے والد محمد حسن اورسیئر تھے۔ مختلف درسگاہوں میں فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں طبعی تعلیم حاصل کرکے طبابت کا کام شروع کیا۔ انیس برس کی عمر میں شاعری شروع کی۔ ابتدا میں مولانا حبیب الرحمن بیدل سہارنپوری سے اصلاح لیتے رہے۔ بیدل حیدرآباد دکن چلے گئے تو الطاف حسین حالی سے شرفِ تلمذ حاصل کی۔