آسٹولفو یا ایسٹولفو ایک فرانسیسی افسانوی کردار ہے۔جہاں وہ شارلمین کے پالاڈینز (بارہ شورویروں) میں سے ایک ہے۔ وہ انگلینڈ کے بادشاہ اوٹو کا بیٹا ہے (ممکنہ طور پر چارلس کے ہم عصر اوفا آف مرسیا کا حوالہ دیتا ہے) اور اورلینڈو اور رینالڈو کا کزن ہے اور چارلس مارٹل کی اولاد ہے۔ جب کہ آسٹولفو کا نام پرانی فرانسیسی کی مختلف داستانوں یں ظاہر ہوا، اس کا پہلا بڑا ظہور چودھویں صدی کے اوائل کی گمنام فرانکو-اطالوی مہاکاوی نظم لا پرائز ڈی پیمپیلین میں ہوا تھا۔ [1]

آسٹولفو اور کیلیگورنٹ

آسٹولفو کا نام

ترمیم

یہ جرمن نام Haistulf سے ماخوذ ہے، یہ نام دراصل haist (یعنی، شاید "غصے سے بھرا ہوا"، "تشدد") یا شاید ast ("چھڑی"، "نیزہ") اور ولف ("بھیڑیا") پر مشتمل ہے۔

 
آسٹولفو اور سینٹ جان رسول ایلیاہ کے بھڑکتے ہوئے رتھ میں چاند سے واپس اڑ رہے ہیں

جدید دور میں

ترمیم

سائنس

ترمیم

معدوم ہونے والے ریل پرندوں کی ایک قسم کا نام آسٹولفو کے اعزاز میں رکھا گیا تھا: گیلیریلس آسٹولفو یا آسٹولفو کی ریل۔[2]

دوسرے میڈیا

ترمیم

آسٹولفو جاپانی لائٹ ناول اور ٹیلی ویژن اینیمی سیریز فیٹ/اپوکریفا میں ایک کردار کے طور پر نمودار ہوتا ہے۔ بعد میں اسے ویڈیو گیم فیٹ/گرینڈ آرڈر میں بطور ایک کردار بھی شامل کیا گیا۔ فیٹ میڈیا فرنچائز میں ایک کردار کے طور پر اس کی مقبولیت کو جدید دور میں اصل تاریخی کردارکی مقبولیت سے زیادہ سمجھا جاتا تھا۔ [3] یہ رجحان 2021 کے مطالعے میں فیٹ فرنچائز کے دیگر کرداروں کے لیے بھی دیکھا گیا، جس کے اندر مصنفین نے اسے "دا آسٹولفو افیکٹ" کا نام دیا گیا ہے۔[3] فیٹ میں، آسٹولفو کو ایک زنخے مرد (ایک مرد جو نسائی نظر آتا ہے) کے طور پر پیش کیا ہے جس کے پاس مافوق الفطرت صلاحیتیں ہیں۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Peter Brand and Lino Pertile (1996). The Cambridge History of Italian Literature. Cambridge: Cambridge University Press, p. 168.
  2. "An Extinct New Rail (Gallirallus, Aves: Rallidae) Species from Rapa Island, French Polynesia †"
  3. ^ ا ب [The Astolfo Effect: the popularity of Fate/Grand Order characters in comparison to their real counterparts "https://jgeekstudies.org/2021/12/28/the-astolfo-effect-the-popularity-of-fate-grand-order-characters-in-comparison-to-their-real-counterparts/"] {{حوالہ ویب}}: |url= پیرامیٹر کو جانچ لیجیے (معاونت) و|title= میں بیرونی روابط (معاونت)
  4. "Astolfo Type Moon Wiki"