آسیہ صالحہ خٹک
آسیہ صالحہ خٹک ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔[1][2]
آسیہ صالحہ خٹک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
آسیہ صالحہ خٹک نے قانون کے مضمون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ آسیہ صالحہ خٹک سن 2018 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ آسیہ صالحہ خٹک نے 13 اگست 2018 کو خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
سیاسی کیریئر
ترمیمآسیہ صالحہ خٹک 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہو گئیں۔
صوبائی اسمبلی قرارداد
ترمیمآسیہ صالحہ خٹک نے 11 دسمبر 2020 کو صوبائی ارکان اور گھر والوں کے لیے نیلا پاسپورٹ، صحت کی سہولیات، وی آئی پی لاؤنج اور سرکاری گیسٹ ہاؤس کی قرارداد پیش کی۔[3]
قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت
ترمیمآسیہ صالحہ خٹک متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔آسیہ مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن ہیں:
- قانون میں ترامیم اور ذیلی قانون سازی کمیٹی نمبر 02
- اعلی تعلیم، آرکائیو اور لائبریری محکمہ کمیٹی نمبر 08
- قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق محکمہ کمیٹی نمبر 17
- اعلی تعلیم ، آرکائیو اور لائبریریوں کے محکمہ پر کمیٹی نمبر 08
- منصوبہ بندی اور بہبود کے محکمہ پر کمیٹی نمبر 20
- عوامی صحت انجنیئرنگ محکمہ پر کمیٹی نمبر 33
- بین الصوبائی روابط محکمہ پر کمیٹی نمبر 30
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں آسیہ صالحہ خٹک کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 21 مارچ 2021
- ↑ "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں آسیہ صالحہ خٹک کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 21 مارچ 2021
- ↑ "خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس"۔ 21 مارچ 2021