آصف شیخ
آصف شیخ (پیدائش 18 اکتوبر 1982) ایک بھارتی سماجی کارکن ہے۔ وہ ہاتھوں سے گند اٹھانے کے رواج کو ختم کرنے کے لیے مہم (راشٹریہ گریما ابھیان) میں اپنے کردار اور جان ساہس کی کئی مہمات کے ذریعے دلت خاص طور پر دلت-مسلمانوں اور عورتوں کی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے جانا جاتا ہے۔
آصف شیخ | |
---|---|
2009ء میں آصف گند کچرے کے دستی طور صفائی کی مخالف تحریک میں
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | دیواس، مدھیہ پردیش، ہندوستان |
18 اکتوبر 1982
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ وکرم |
دور فعالیت | 1997-تا حال |
وجہ شہرت | Rashtriya Garima Abhiyan، Jan Sahas، Maila Mukti Yatra |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | dignitymarch.org jansahas.org |
درستی - ترمیم |
نجی زندگی
ترمیمآصف شیخ کی پیدائش 18 اکتوبر 1982ء کو مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں ہوئی۔ اس نے وکرم یونیورسٹی، اوجین سے سیاسی سائنس میں اپنی پوسٹ گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ اس نے اپنی شروعاتی زندگی میں ذات اور دھرم کی بنیاد پر بھید بھاؤ اور بے دخلی کا سامنا کیا۔
سماجی سرگرمی
ترمیماپنے دوستوں کے ساتھ مل کے اس نے 1999ء میں اسٹوڈینٹ ممبر شپ یونین کے ساہسی ایکتا گروپ کا قیام کیا تاکہ طالب علموں کی سماجی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ان کی حصے داری میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس گروہ نے طالب علموں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور کئی سو بچوں کی مدد کی جو کسی بھی طرح کی تعلیم خاص کرنے سے قاصر تھے، خاص کر کے دلت طالب علموں کو بااختیار کیا۔[1]
اس نے دلتوں کے کاڈر پر مشتمل تنظیم کو ترقی یافتہ کرنے لیے ایک ممبئی کے ادارے یوتھ فار ولنٹری ایکشن (یو یو وی)،[2] سے فیلوشپ حاصل کی۔ فیلوشپ کے وقت کے دوران میں وہ دلت نوجوانوں کا دھیان انسانی حقوق کے مسائل خاص طور پر دلت حقوق پر مرتکز کراتا رہا۔ یہ نوجوان اب منڈل بنا چکے ہیں اور وہ آج بھی انسانی/دلت حقوق اور سماجی ترقی متعلق مسائل پر کام کر رہے ہیں۔
سینٹر فار ایجوکیشن اینڈ ڈاکومینٹیشن، ممبئی کی فیلوشپ کے تحت اس نے مالوا میں دلت سماج کی جانب سے کی گئی جدوجہد اور کبیر بھجن منڈلوں کی تحریک کی دستاویزات مکمل کی۔[3]
دلتوں کو بااختیار بنانے اور سماج سے باہر نکالی گئی برادریوں کے حقوق کے خاطر اس نے اور اس کے کارکن دوستوں نے 2000ء میں ایک انسانی حقوق کی تنظیم جان ساہس بنائی۔[4] سالوں کے دوران میں جان ساہس[5] انسانی حقوق کی وکالت کرتے ہوئے ایک اہم تنظیم کے طور پر ابھری ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Other excluded communities"۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-01
- ↑ "VIGIL INDIA MOVEMENT: JAN SAHAS of Madhya Pradesh and Sr. Dr. Mary Litty jointly shares the M.A. Thomas National Human Rights Award – 2012"۔ Vigilindia.info۔ 10 اگست 2012۔ 2013-10-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-01
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|dead-url=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "NATIONAL / KARNATAKA : 'Consultations on for Lokayukta appointment'"۔ The Hindu۔ 11 اگست 2012۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-01
- ↑ "Apartheid funded by the Indian tax-payer"۔ Hindustan Times۔ 5 مئی 2009۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-01
- ↑ http://www.jansahasindia.org