آلودگی پر گرفت رکھنے کا قومی دن

آلودگی پر گرفت رکھنے کا قومی دن ہر سال بھارت میں 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ ان ہزاروں افراد کی یاد کرنے کے لیے ہے جو بھوپال سانحے کے المییے میں اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔ یہ سانحہ 2-3 دسمبر 1984ء کو یونین کاربائیڈ کمپنی کے کیمیکل پلانٹ سے غیر ارادی طور پر جاری میتھائیل آئسوسیانیٹ اور دیگر کیمیائ مرکبات کے اخراج کی وجہ سے اس شہر میں ہوا تھا۔ خبروں کے مطابق، 5,00,000 سے زائد لوگ (جن میں سے 2259 فوری مرگئے) اس زہریلی گیاس کے اخراج سے گذرے تھے۔ بعد میں مدھیہ پردیش حکومت نے اعلان کیا کہ اس سانحہ 3,787 اموات واقع ہوئے۔ اگلے 72 گھنٹوں میں 8-10 ہزار لوگ مرگئے تھے جبکہ 25,000 لوگ بعد میں گیاس کے اخراج سے جڑی بیماریوں کی وجہ سے مرگئے تھے۔ کچھ تجزیہ نگاروں کا دعوٰی ہے کہ یہ دنیا کی تاریخ میں صنعتی الودگی کے سانحات میں یہ سب سے بڑا سانحہ تھا۔[1]

آلودگی پر گرفت رکھنے کا قومی دن
National Pollution Control Day
شمالی بھارت میں فضائی آلودگی اور زرعی علاقوں میں پھیلی آگ کا ایک ہوائی منظر (2013)
منانے والےبھارت
تاریخ2 دسمبر
تکرارسالانہ
منسلکماحولیاتی تحفظ، فصائی، آبی اور زمینی آلودگی، بھوپال سانحہ

حوالہ جات

ترمیم
  1. "National Pollution Control Day 2018 - Date, Information"۔ 22 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2015