1988ء - پاکستان میں نافذ چوتھا مارشل لا ختم۔
1988ء - بینظیر بھٹو پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہو گئیں۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ کسی بھی اسلامی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
1997ء - پاکستان کے صدر فاروق احمد خان لغاری اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔
1988ء -بے نظیر بھٹو نے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا [1]
1980ء -پاکستان کے سابق وزیر اعظم چوہدری محمد علی انتقال کر گئے [1]
1946ء -برطانوی حکومت نے ہندوستانی آئین ساز اسمبلی میں شرکت کے لیے نہرو،بلدیوسنگھ، قائد اعظم اور لیاقت علی خان کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا [1]
2004ء - مشرقی فلپائن کے ساحلی شہروں میں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو گئے [1]
1989ء -وی پی سنگھ نے وزیر اعظم بھارت کے عہدے کا حلف اٹھایا [1]
1971ء -خلیج فارس میں متحدہ عرب امارات کے نام سے نئی ریاست کا قیام عمل میں آیا [1]
1969ء -بوئنگ سات چار سات جمبوجیٹ نے پہلی پرواز کی [1]
1961ء -کیوبا کے رہنما فیڈل کا سترو نے خود کو مارکسی قرار دیتے ہوئے کمیونزم کو ملک کا نیا نظام قرار دیا [1]
1804ء -فرانس میں نپولین کی تاج پوشی [1]