آلہ کذب شناسی
آلہ کذب شناسی (انگریزی: Lie Detector) یہ حقیقت مان لی گئی ہے کہ جب کوئی فرد جان بوجھ کو جھوٹ بولتا ہے تو اس میں کچھ عضویاتی تبدیلیاں پائی جاتی ہیں جو خود اس کے احساس کا نتیجیہ ہوتی ہیں۔ ایسی عضویاتی تبدیلیوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے جو آلہ ایجاد کیا گیا ہے اس کو یہ اصطلاح دی گئی ہے۔ اس آلے کے ذریعے کسی فرد کے بیان دیتے وقت جو عضویاتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اس سے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔