آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ
جسے عرف عام میں اے پی ڈی ایم (APDM) کہا جاتا ہے۔ یہ اپوزیشن الائنس اے پی سی 2007 کے بعد منظر عام پر آیا۔ کیونکہ پیپلز پارٹی سے صدر مشرف کے وردی کے انتخاب کے موقع پر دیگر پارٹیوں کے اختلافات سامنے آئے یوں اے آر ڈی سے علاحدہ ہو کر نواز شریف نے ایک نئی الائنس کی تشکیل کی جس مندرجہ ذیل سیاسی جماعتیں شامل تھیں :
- متحدہ مجلس عمل
- پاکستان تحریک انصاف
- پاکستان مسلم لیگ (نواز)
- پختون خواہ ملی عوامی پارٹی
- عوامی نیشنل پارٹی
اس الائنس نے انتخابات سے پہلے صدر مشرف کے خلاف کئی جلسے جلوس کئی جن کو وہ عوامی پزیرائی حاصل نہ ہوئے۔ صدر کے انتخاب سے پہلے الائنس نے استعفے دینے کی بات کی جس میں سرحد اسمبلی کی تحلیل بھی شامل تھی۔ لیکن مولانا فضل الرحمن کی سیاست کی وجہ سے یہ بھی ممکن نہ ہو سکا۔ 6 اکتوبر 2007ء کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اے پی ڈی ایم نے ہڑتال کی اپیل کی جس پر عوام نے کوئی عمل نہیں کیا۔ کیونکہ عوام میں اگر ایک طرف صدر مشرف کی مقبولیت کم ہو رہی تھی تو دوسری طرف سیاسی قیات سے بھی عوام کو کافی مایوسی ہوئی۔