نواز شریف
میاں محمد نواز شریف (ولادت: 25 دسمبر، 1949ء، لاہور) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سربراہ۔ نواز شریف تین بار 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور آخری بار 2013ء تا 2017ء وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔ اس سے پہلے 1985 تا 1990 وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔
نواز شریف | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
وزیر اعلیٰ پنجاب | |||||||
برسر عہدہ 9 اپریل 1985 – 13 اگست 1990 |
|||||||
| |||||||
وزیر اعظم پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 6 نومبر 1990 – 18 اپریل 1993 |
|||||||
| |||||||
وزیر خزانہ پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 6 اگست 1993 – 7 نومبر 1998 |
|||||||
| |||||||
قائد حزب اختلاف (پاکستان) | |||||||
برسر عہدہ 19 اکتوبر 1993 – 5 نومبر 1996 |
|||||||
| |||||||
وزیر اعظم پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 17 فروری 1997 – 12 اکتوبر 1999 |
|||||||
| |||||||
وزیر دفاع پاکستان [1] | |||||||
برسر عہدہ 17 فروری 1997 – 12 اکتوبر 1999 |
|||||||
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان | |||||||
رکن مدت 1 جون 2013 – 28 جولائی 2017 |
|||||||
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔120 | ||||||
پارلیمانی مدت | چودہویں قومی اسمبلی | ||||||
وزیر اعظم پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 5 جون 2013 – 28 جولائی 2017 |
|||||||
| |||||||
وزیر دفاع پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 7 جون 2013 – 27 نومبر 2013 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 25 دسمبر 1949ء (75 سال)[2][3][4][5][6][7][8] لاہور |
||||||
رہائش | لندن لاہور اسلام آباد جدہ |
||||||
شہریت | پاکستان مملکت متحدہ |
||||||
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (1993–) پاکستان مسلم لیگ (ن) |
||||||
زوجہ | کلثوم نواز | ||||||
اولاد | مریم نواز ، حسین نواز ، حسن نواز | ||||||
والد | میاں محمد شریف | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پنجاب یونیورسٹی لا کالج |
||||||
تخصص تعلیم | ایڈمنسٹریشن | ||||||
تعلیمی اسناد | بی اے ،فاضل القانون | ||||||
پیشہ | وزیر اعظم پاکستان ، کرکٹ کھلاڑی ، کارجو ، وکیل | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | پنجابی [9] | ||||||
کھیل | کرکٹ | ||||||
الزام و سزا | |||||||
جرم | بدعنوانی | ||||||
اعزازات | |||||||
اگ نوبل انعام [10] گرینڈ کولار آف دی آرڈر آف گوڈ ہوپ نائیٹ گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جورج آرڈر آف دی ریپبلک میڈل آف ترکی [11] |
|||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
نواز شریف ایک درمیانی امیر گھرانے شریف خاندان میں پیدا ہوئے۔ اتفاق گروپ اور شریف گروپ کے بانی میاں محمد شریف ان کے والد اور تین بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہنے والے شہباز شریف ان کے بھائی ہیں۔ نواز شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے تجارت کی تعلیم اور 1970ء کی دہائی کے آخر میں سیاست کا آغاز کرنے سے پہلے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔
1981ء میں محمد ضیاء الحق کی فوجی حکومت کے دوران میں پنجاب کے وزیر خزانہ بنے۔ کچھ حمایتیوں کے سبب، نواز شریف ضیا دور ہی میں، وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے، جس پر مارشل لا کے بعد 1988ء میں دوبارہ منتخب ہوئے۔
1990ء کے عام انتخابات میں اسلامی جمہوری اتحاد کی سربراہی کی، جس پر فتح ملی اور وزیر اعظم بنے۔ بعد میں اصغر خان کیس کے فیصلے میں ثابت ہوا کہ آئی ایس آئی نے نواز شریف کے حق میں انتخابی عمل میں لاکھوں روپے کی رشوت سیاست دانوں میں تقسیم کی۔
پہلی شریف انتظامیہ کو غلام اسحاق خان نے بدعنوانی کے الزام میں برطرف کر دیا، جس پر نواز شریف نے عدالت عظمیٰ پاکستان سے رجوع کیا۔ 15 جون 1993ء کو منصف اعلیٰ نسیم حسن شاہ نے نواز شریف کو بحال کر دیا۔ نواز شریف نے جولائی 1993ء میں ایک معاہدے کے تحت استعفا دے دیا، جس کے باعث صدر کو بھی اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔
نواز شریف فروری 1997ء میں بھاری اکثریت سے دوبارہ اس عہدے پر فائز ہوئے۔[12][13] انھیں اکتوبر 1999ء میں جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی فوجی بغاوت میں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔[14][15]
ذاتی زندگی اور تعلیم
نواز شریف 25 دسمبر 1949ء[16][17] کو پنجاب، لاہور میں کشمیری[17] شریف خاندان میں پیدا ہوئے۔ نواز شریف کی والدہ کا تعلق پلوامہ سے تھا۔[18] ان کے والد میاں محمد شریف ایک کشمیری صنعت کار و تاجر تھے جن کا تعلق کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تھا، وہاں سے ہجرت کر کے وہ جاتی عمرہ، امرتسر میں چلے گئے اور وہاں کاروبار شروع کیا، محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان جاری تھی، جس کے نتیجے میں 1947ء میں پاکستان آزاد ہو کيا تو، وہ امرتسر سے لاہور منتقل ہو گئے۔ میاں محمد شریف شروع میں ڈاکٹر طاہر القادری سے متاثر تھے، بعد ازاں وہ عدم تقلید کی طرف مائل ہو گئے۔ نواز شریف نے ابتدائی تعليم سينٹ اينتھنيز ہائیاسکول، لاہور سے حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے گريجويشن کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے قانون (وکالت) کی ڈگری حاصل کی۔
سیاسی تاریخ
نوازشریف کی سیاسی تربیت پاکستان کے فوجی آمر جنرل محمد ضیاءالحق کے زیر سایہ ہوئی۔ ضیاء دور میں وہ لمبے عرصے تک پنجاب حکومت میں شامل رہے۔ وہ کچھ عرصہ پنجاب کی صوبائی کونسل کا حصہ رہنے کے بعد 1981ء ميں پنجاب کی صوبائی کابينہ ميں بطور وزيرِخزانہ شامل ہو گئے۔ وہ صوبے کے سالانہ ترقياتی پروگرام ميں ديہی ترقی کے حصے کو 70% تک لانے ميں کامياب ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کھيلوں کے وزير بھی رہے اور صوبے میں کھيلوں کی سرگرميوں کی نئے سرے سے تنظيم کی۔
آمریت کے زیرِ سایہ 1985ء میں ہونے والے غیر جماعتی انتخابات ميں مياں نواز شریف قومی اور صوبایی اسمبليوں کی سيٹوں پہ بھاری اکثريت سے کامياب ہوئے۔ 9 اپريل ،1985ء کو انھوں نے پنجاب کے وزيرِاعلٰی کی حيثيت سے حلف اٹھايا۔ 31 مئی 1988ء کو جنرل ضياءالحق نے جونیجو حکومت کو برطرف کر دیا تاہم مياں نواز شريف کو نگران وزیراعلٰی پنجاب کی حیثیت سے برقرار رکھا گیا۔[19] یہ امر نوازشریف کے جنرل ضیاء سے قریبی مراسم کی نشان دہی کرتا ہے۔ جنرل ضیاء نے ایک بار نوازشریف کو اپنی عمر لگ جانے کی بھی دعا دی۔
1988ء میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے کے لیے جب جنرل جیلانی نے خفیہ فنڈ استعمال کیا اور رقمیں تقسیم کیں تو نواز شریف صاحب نے بھی اس سے خوب فائدہ اٹھایا۔[حوالہ درکار] انھوں نے جنرل جیلانی کے ایماء اور فراہم کردہ سرمائے سے اسلامی جمہوری اتحاد تشکیل دیا۔ اس کھلی دھاندلی کے ذریعے نواز شریف 1988ء کے انتخابات ميں دوبارہ وزيرِاعلٰی منتخِب ہوئے۔[حوالہ درکار] ان کی اس مدت ميں مّری اور کہُوٹہ ميں زبردست تّرقی ہوئی۔
بطور وزیر اعظم
6 نومبر 1990ء کو نواز شريف نے اس وقت بطور منتخِب وزيرِاعظم حلف اُٹھايا جب ان کی انتخابی جماعت،اسلامی جمہوری اتحاد نے اکتوبر 1990ء کے انتخابات ميں کاميابی حاصل کی۔ تاہم وہ اپنی پانچ سال کی مدت پوری نہ کر سکے اور ان کو اس وقت کے صدر نے ان کو ان کے عہدے سے فارغ کر ديا۔ اگرچہ ملک کی عدالتِ اعظمٰی نے ايک آئينی مقدمے کے بعد انھيں دوبارہ ان کے عہدے پہ بحال تو کر ديا،ليکن ان کو جولائي 1993ء ميں صدر کے ساتھ اپنے عہدے سے استعفا دينا پڑا۔ ان کے زمانۂ وزارتِ اعظمٰی کے دوران میں، نجی شعبہ کے تعاون سے ملکی صنعت کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی گئيں۔ غازی بروتھا اور گوادر بندرگاہ جيسے منصوبے شروع کيے گئے- سندھ کے بے زمین ہاريوں ميں زمينيں تقسیم کی گئیں۔ وسطی ایشیائی مسلم ممالک سے تعلقات مستحکم کیے گئے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کو ترقی دی گئی۔ افغانستان کے بحران کو حل کرانے ميں مدد دی گئي اور مختلف افغان دھڑوں نے "معاہدۂ اسلام آباد" پہ دستخط کيے۔ ان کے دورِحکومت کی اہم خوبی، پریسلر ترمیم کے تحت نافذ کی گئيں امریکی پابندیوں کے باوجود معاشی ترقی کا حصول تھی۔ اکتوبر 1999ء میں نواز شریف نے اس وقت کے فوج کے سربراہ پرویز مشرف کو ہٹا کر نئے فوجی سربراہ کے کی تعیناتی کی کوشش کی۔ فوج کا کردار قومی سیاست میں کم کرنے کی یہ دیانتدارانہ کوشش ان کے لیے آفت بن گئی اور ایک فوج بغاوت کے بعد ان کی حکومت کو ختم کر دیا گیا۔
جلاوطنی
فوج کی طرف سے ان کی حکومت ختم ہونے کے بعد ان پر مقدمہ چلا، جو "طیارہ سازش کیس" کے نام سے مشہور ہوا۔ اس میں اغوا اور قتل کے الزامات شامل تھے۔ فوج کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے بعد سعودی عرب چلے گئے۔ 2006ء میں میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹو سے مل کر دستخط کیے اور فوج حکومت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 23 اگست، 2007ء کو عدالت عظمٰی نے شریف خاندان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی وطن واپسی پر حکومتی اعتراض رد کرتے ہوئے پورے خاندان کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔[20][21]
ایمرجنسی
- تفصیلی مضمون ایمرجنسی کا نفاذ 2007ء
ایمرجنسی کے نفا ذ کے بعد نواز شریف اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب کے پرویز مشرف پر دباؤ کے نتیجے میں 25 نومبر، 2007ء کو لاہور پہنچ گئے۔[22]
انتخابات 2013ء
2013 ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت حاصل کی۔ اس بنا پر وہ تیسری بار وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز ہوئے۔
ایف آئی آر
انقلاب مارچ کے دوران میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مداخلت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران میں شہید ہونے والے 14 افراد کے قتل اور 90 سے زائد کے شدید زخمی ہونے والوں کو انصاف دلانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سمیت 9 افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی۔[23]
نااہلی
نواز شریف پانامہ کیس کی سماعت کے بعد 28 جولائی 2017ء کو نااہل قرار پائے۔
سزائے قید
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- ↑ بنام: Nawaz Sharif — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — بنام: Nawaz Sharif — object stated in reference as: born December 25, 1949, Lahore, Pakistan) — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Nawaz-Sharif — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اگست 2020
- ↑ ای ایس پی این کرک انفو.کام پر کھلاڑی کی شناخت: https://www.espncricinfo.com/ci/content/player/42259.html — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اگست 2020
- ↑ گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-20987174.xml — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اگست 2020
- ↑ این این ڈی بی شخصی آئی ڈی: https://www.nndb.com/people/567/000162081/ — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اگست 2020
- ↑ عنوان : The Times of India — دی ٹائم آف انڈیا ٹاپک آئی ڈی: https://timesofindia.indiatimes.com/topic/Nawaz-Sharif — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اگست 2020
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000019688 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اگست 2020
- ↑ object stated in reference as: 1949
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/121181030 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مارچ 2020
- ↑ https://www.aps.org/publications/apsnews/199812/zero-gravity.cfm
- ↑ https://www.hurriyetdailynews.com/pakistani-pm-receives-the-order-of-the-republic-medal-of-turkey-54588
- ↑
- ↑ Syed Shoaib Hassan (12 مارچ2009)۔ "Profile: Nawaz Sharif"۔ BBC News۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2012
- ↑
- ↑ Celia W. Dugger (14 اکتوبر 1999)۔ "Pakistan Calm After Coup; Leading General Gives No Clue About How He Will Rule"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2012
- ↑ "Nawaz Sharif"۔ Encyclopædia Britannica on-line۔ 1 جون 2003۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 ستمبر 2012
- ^ ا ب Anatol Lieven (2011)۔ Pakistan: A Hard Country۔ PublicAffairs۔ صفحہ: 244۔ ISBN 978-1-61039-021-7[مردہ ربط]
- ↑ Muzamil Jaleel (6 جون 2013)۔ "As Nawaz Sharif becomes PM, Kashmir gets voice in Pakistan power circuit"۔ The Indian Express۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2013
- ↑ نواز شریف - گلوبل سکیورٹی
- ↑ روزنامہ نیشن، 24 اگست 2007ء،[مردہ ربط] "They can come back"
- ↑ روزنامہ نیشن، 24 اگست 2007ء، آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nation.com.pk (Error: unknown archive URL) "Friend turned foe"
- ↑ روزنامہ نیشن، 26 نومبر 2007ء، آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nation.com.pk (Error: unknown archive URL) "نواز شریف کی واپسی"
- ↑ شریف برادران کے خلاف قتل کی ایف آئی آر
مزید مطالعہ و مآخذ
- Jon Boone (17 مئی 2013)۔ "Nawaz Sharif: A rightwing tycoon who has won over leftist liberals – for now"۔ Editorial and special report published by American journalist Jon Boone۔ Islamabad: The Guardian, Pakistan Bureau۔ The Guardian, Pakistan Bureau۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2015
- "BBC: Profile of Nawaz Sharif"۔ BBC News۔ 11 دسمبر 2000۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2012
- "BBC, Timeline: Pakistan's political rivals"۔ BBC News۔ 26 ستمبر 2007۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2012
- "Nawaz Sharif becomes Prime Minister"۔ Story of Pakistan۔ 19 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2012
- "Pakistan Muslim League (Nawaz Group) Pakistan"۔ پی ایم ایل-این۔ 08 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2012
- "PML N – Nawaz Sharif's Profile"۔ elections.com.pk۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2012
- "Nawaz Sharif in 2008"۔ Canadian Broadcasting Corporation۔ 18 اگست 2008۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2012
- Helene Cooper، Mark Mazzetti (20 جولائی 2009)۔ "Nawaz Sharif"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2012
- Martin Williamson (28 نومبر 2007)۔ "Cricket tragics: Eleven politicians who would have preferred to have been watching cricket instead"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2012
بیرونی روابط
نواز شریف کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویکیپیڈیا کے ساتھی منصوبے: | |
انبارِ مشترکہ ذرائع ویکی ذخائر سے | |
آزاد متن خبریں ویکی اخبار سے |
- No URL found. Please specify a URL here or add one to Wikidata.
- PML(N)
- "Profile of Nawaz Sharif"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2017
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل | وزیر اعلیٰ پنجاب 1985–1990 |
مابعد |
ماقبل غلام مصطفیٰ جتوئی
قائم مقام |
وزیر اعظم پاکستان 1990–1993 |
مابعد بلخ شیر مزاری
قائم مقام |
ماقبل بلخ شیر مزاری
قائم مقام |
وزیر اعظم پاکستان 1993 |
مابعد معین الدین احمد قریشی
قائم مقام |
ماقبل | قائد حزب اختلاف 1993–1996 |
مابعد |
ماقبل معراج خالد
قائم مقام |
وزیر اعظم پاکستان 1997–1999 |
مابعد بطور چیف ایگزیکٹیو پاکستان |
ماقبل شاہد حامد
قائم مقام |
وزیر دفاع پاکستان 1997–1999 |
مابعد |
ماقبل | وزیر خزانہ پاکستان قائم مقام 1998 |
مابعد |
ماقبل میر ہزار خان کھوسو
قائم مقام |
وزیر اعظم پاکستان 2013–2017 |
مابعد |
وزیر دفاع پاکستان 7 جون 2013–26 نومبر 2013 |
مابعد | |
سیاسی جماعتوں کے عہدے | ||
ماقبل | رہنما پاکستان مسلم لیگ-نواز 1993–1999 |
مابعد |
ماقبل | رہنما پاکستان مسلم لیگ-نواز 2011–2017ء |
مابعد |
برسرِ عہدہ |
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:Authority control/config' not found۔