آپامیا کا معاہدہ ایک امن معاہدہ تھا جو 188 قبل مسیح میں رومی جمہوریہ اور سلوقی سلطنت کے حکمران انتیوخس سوم کے درمیان کیا گیا تھا۔ اس نے رومی۔سیلیوقی جنگ کا خاتمہ کیا۔ یہ معاہدہ تھرموپلائی کی جنگ (191 قبل مسیح میں)، میگنیشیا کی جنگ (190 قبل مسیح میں) میں رومیوں کی فتوحات کے بعد اور سیلیوقی بحریہ پر رومیوں اور رہوڈس کی بحری فتوحات کے بعد ہوا۔

آپامیا کے معاہدے کے بعد ایشیائے کوچک کا نقشہ، پرگیمون (ہلکا نیلا) اور رہوڈس (ہلکا سبز) کے مقبوضات کے ساتھ۔